تازہ ترینشوبز

گھوٹکی کی معروف ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت مبینہ طور پر شادی سے انکار پر قتل

گھوٹکی : سندھ کے شہر گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت گھر میں مردہ پائی گئی ہیں ۔ سمیرا راجپوت کی لاش کو موٹر سائیکل رکشہ پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔  سمیرا کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی موت حادثاتی نہیں بلکہ قتل ہے، جس کے ذمہ دار سمیرا کے سابق شوہر ہیں۔ والدین نے الزام لگایا کہ سمیرا کو گھریلو تشدد کا سامنا تھاوہ کئی بار اپنی زندگی سے متعلق خوف کا اظہار کر چکی تھی ۔ گھوٹکی کے ڈی ایس پی نے کیس سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ سمیرا کی 15 سالہ بیٹی کا بیان قلم بند کیا گیا ہے۔ ان کی بیٹی نے کہاہے کہ چند افراد اس کی ماں سمیرا راجپوت پر زبردستی شادی کا دباؤ ڈال رہے تھے اور انکار پر زہریلی دوا دے کر قتل کر دیا۔ پولیس نے اس حوالے سے دو افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ اس سے قبل اسلام آباد میں بھی ایک نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو دوستی نہ کرنے پر قتل کردیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *