آس پاسپاکستان

پولیس اہل کار سرکاری اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی تصاویر بناتے پکڑا گیا

گوجر خان : تحصیل گوجرخان میں واقع سول اسپتال میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے ۔جہاں پولیس کا ایک اہلکار خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب ایک شہری نے اہلکار کو اسپتال کے باتھ روم اور دیگرمقامات پرخواتین کی تصاویربناتے ہوئے دیکھا اور اسے رنگے ہاتھوں قابو کرلیا۔ ملزم پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا، جسے موقع پر موجود شہری نے موبائل فون سمیت پکڑ کر گوجرخان پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے مقدمہ شہری بلال حسین کی مدعیت میں درج کیا، جس نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ علاج کے لیے سول اسپتال گوجرخان گیا، جہاں اس نے ایک شخص کو باتھ روم میں خواتین کی تصاویر بناتے دیکھا۔ شک گزرنے پر اس شخص کا موبائل فون چیک کیا گیا تو اس میں خواتین کی نازیبا تصاویر موجود تھیں۔ ملزم کی شناخت عقیل عباس کے نام سے ہوئی، جو راجگان کا رہائشی اور لاہور میں ٹریننگ ونگ کا پولیس اہلکار  ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *