ناران میں کلاؤڈ برسٹ، طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک روڈ بند
ناران : ناران میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں جھیل سیف الملوک روڈ بند ہوگیا، جس سے پانچ سو کےقریب سیاح پھنس گئے تاہم گھنٹوں بعد زیادہ تر سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ ناران میں کلاؤڈ برسٹ سے جھیل سیف الملوک روڈ بند ہونے کے بعد کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ٹورازم پولیس اور ریسکیو کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں سیاحوں کی 117 سے زائد جیپوں کے لیے راستہ بحال کردیا گیا۔خیبرپختونخوا کے سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ محکمہ سیاحت صوبے میں سیاحوں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہے اور سیاح کسی بھی ایمرجنسی پر سیاحتی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
