پاکستانتازہ ترین

ڈیگاری دوہرے قتل کے کیس میں مقتولہ کی ماں بھی اعتراف جرم کرنے پر گرفتار

کوئٹہ: انسداد دہشت گردی عدالت میں سنجیدی ڈیگاری میں دہرے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی ہے ۔  کیس میں مقتولہ کی والدہ کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے مقتولہ خاتون بانو کی والدہ گل جان بی بی کو 2 روز کے ریمانڈ پر سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کےسپرد کر دیا۔ ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون بانو کی والدہ نے بیٹی کے قتل کو بلوچی رسم و رواج کا حصہ قرار دیتے ہوئے اسے سزا قرار دیا تھا اور مبینہ قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ مقتولہ بانو کی والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پرآتے ہی اسے بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *