خاص خبریں

قاسم اور سلیمان میری اولاد ہیں ، باپ کے لئے آواز اٹھانا ان کا حق ہے ، عمران خان

راولپنڈی : تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اور باپ کی رہائی کیلیے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے۔علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی ۔ میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ان کےبیٹوں کی جانب سے ان کے لئے آواز اٹھانا ان کا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیملی، وکلاء اور میڈیا کو آج اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا، ہم ساڑھے چار گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔عمران خان نے بتایا کہ انہیں 22 گھنٹے تک سیل میں رکھا جارہا ہے، اُن کا اخبار، کتابیں اور ٹی وی تک بند کردیا گیا ہے جبکہ انہوں نے وکیل کو بتایا کہ انہیں آج ایک کتاب فراہم کی گئی ہے۔ بانی نے اپنے وکیل کو بتایا ہے باہر جاکر بتائیں انکے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے، ملک میں قانون یا مارشل لا نہیں بلکہ ایک شخص کے کہنے پر سب کچھ ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *