الوداع ہلک ہوگن ، معروف امریکی ریسلر انتقال کر گئے
نیویارک : ہلک ہوگن کا اصل نام تو ٹیری بولیا تھا مگر ہولی وڈ ہلک ہوگن کے نام سے دنیا بھر میں شہرت سمیٹی ۔ 1953میں پیدا ہونے والے ہلک ہوگن 80اور 90کی دہائی میں مائیکل جیکسن کے بعد دنیا کی دوسری مقبول ترین شخصیت تھے۔ ہوگن کی مقبولیت کا اندازہ لگائیں کہ ریسلنگ کی دنیا میں قدم رکھتے ہی جب شام سات بجے پرائم ٹائم پر ڈبلیو ڈبلیو ایف ریسلنگ نشر ہوتی تو نیویارک کی گلیوں، سڑکوں میں سناٹا ہوتا ۔ ہلک کبھی امریکی الیکشن پر اثرانداز ہوتے رہے تو کبھی سوشل مہم کو رونق بخشتے رہے ۔ 90کی دہائی میں آنکھ کھولنے والے دنیا بھر کے بچے ہلک ہوگن کو اپنا ہیرو کہتے رہے ۔ ہوگن 70برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث اس دنیا سے کوچ کر گیا ہے مگر ریسلنگ کے اکھاڑے میں اپنی شرٹ پھاڑنےکا سٹائل ہر دور میں ہی پوری دنیا میں مقبول رہا ہے ۔
