سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی لاش مل گئی
اسلام آباد : سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے کرنل اور ان کی بیٹی کی لاشیں مل گئیں ۔ ریسکیو آپریشن تین دن جاری رہا۔ کرنل (ر) قاضی اسحاق اور ان کی بیٹی کی لاش سواں پل کے قریب سے ملی ۔ شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کے دروازے لاک ہو چکے تھے جس کی وجہ سے وہ باہر نہ نکل پائے ۔ پاک فوج، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے آپریشن کا آغاز کیا تھا منگل کی صبح سے بدھ کی رات گئے تک جاری رہنے والا آپریشن نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا مگر دریائے سواں کے پل کے قریب سے لاشیں تیرتی ہوئی کنارے پر آلگیں ۔
