میٹرک کے نتائج کا اعلان ، گزٹ ڈاؤن لوڈ کیجئے
لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔
کمشنر لاہور ڈویژن اور بورڈ کے چیئرمین زید بن مقصود نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا۔ رول نمبر 115235 والی حرم فاطمہ نے 1193 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
لاہور کے بورڈ میں رول نمبر 115235 والی حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد علی 1187 نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا، امتحان میں ایک لاکھ 25 ہزار امیدوار شریک ہوئے، تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق دنیا پور کے طالب علم ہارون حامد نے 1193 نمبر لے کر پہلی، حسینہ فاطمہ نے 1188 نمبر لے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
حافظہ عشبہ فاطمہ نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، اسبہا فاطمہ، میرب فاطمہ اور خدیجہ بھی 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن کی حق دار ٹھہریں۔
