سرحدی تنازع پر بینکاک اور کمبوڈیا میں جنگ چھڑ گئی
بنکاک : سرحدی تنازعے میں شدت کے بعد کمبوڈین فوج کی گولہ باری سے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں ۔
تھائی آرمی کی نائب ترجمان ریچا سوکسونان نے بتایا کہ ہم نے طے شدہ منصوبے کے مطابق اپنی فضائیہ کا فوجی ٹھکانوں کے خلاف استعمال کیا ہے۔
دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تھائی کمبوڈیا سرحدی جھڑپ پر گہری تشویش ہے، امید ہے دونوں فریق مسائل کو بات چیت اور مشاورت سے حل کرلیں گے۔
چینی دفتر خارجہ ترجمان نے مزید کہا کہ چین انصاف اور غیر جانبداری کا موقف اپناتا ہے، کشیدگی کم کرنے میں ایک تعمیری کردار ادا کریں گے۔
