آس پاسکھیل

انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیتنے والے قومی ہیرو آبائی علاقے پہنچ گئے ، شاندار استقبال

شکرگڑھ : انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں ایران کو شکست دینے کے بعد قومی ہیرو ملک اسد اللہ آبائی علاقے شکر گڑھ جموال پہنچ گئے ۔اللہ ہو چوک پہچنے پر قومی والی بال کھلاڑی کا شکر گڑھ پہچنے پر شاندار استقبال  کیا گیا ۔عوام کی جانب سے پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کیے گئے ۔ شہریوں نے قومی سٹار گولڈ میڈل ملک اسداللہ کو دیکھتے ہی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور گھوڑوں کا رقص کروایا گیا ۔قومی  کھلاڑی کے پر تپاک  استقبال پر ٹریفک جام ہو گئی۔ استقبال کے لیے کئی کلومیٹر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔اس موقع  پر پاکستان ذندہ باد ملک اسداللہ زندہ باد کے نعروں سے فضاگونج اٹھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *