اداکارہ عروہ حسین کا علیزے شاہ کی حمایت میں نیا بیان
کراچی : اداکارہ عروہ حسین نے حال ہی میں انڈسٹری میں سینئرز، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی جانب سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف آواز اٹھانے والی اداکارہ علیزے شاہ کی حمایت میں بیان داغ دیا ہے جس سے یہ بحث طول پکڑ رہی ہے کہ انڈسٹری میں سینئرز ایسا کیوں کر رہے ہیں ؟عروہ حسین نے علیزے کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو مضبوط رکھیں اور ان سینئرز کو نظرانداز کریں جو کمزور انا اور منفی رویے رکھتے ہیں۔عروہ نے علیزے شاہ کو یقین دلایا کہ وہ اس مشکل وقت میں اداکارہ کے ساتھ ہیں ۔ باقیوں کو بھی ان کی حمایت کرنی چاہیے ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے علیزے کے ساتھ غلط سلوک کیا، قدرت اُن کے ساتھ خود حساب برابر کرے گی ۔
