نو مئی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت 70ملزموں کو 10 سال قید کی سزا
سرگودھا:انسداددہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس میں اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ ملزمان کےخلاف سزا کا حکم مقدمہ نمبر 72/2023 میں سنایا گیا، یہ مقدمہ ضلع میاں والی کےعلاقےموسی خیل کے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما ملک احمد خان بھچر کے علاوہ صدر سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ اور سیکرٹری جنرل بلال اعجاز سمیت 70 کارکنان کو سزا سنائی گئی ہے۔9 مئی کے مقدمہ میں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت سے پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھڑ کو بھی دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ملک احمد خان بچھر کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کی نااہلی اور ڈی سیٹ ہو نے کا امکان ہے۔9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔اپوزیشن لیڈر کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان سامنے آیاہے ۔
