تازہ ترین

سینیٹ الیکشن پر اپوزیشن سے معاہدہ ، سلمان اکرم راجہ نے نئی بحث چھیڑ دی

اسلام آباد:تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے خیبرپختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کے ساتھ معاہدے پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی ہے کہ کے پی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن سے سیٹوں کی تصدیق کا معاہدہ ہوا ۔ لیکن اگر عمران خان نے معاہدہ قبول نہیں کیا تو پھر وہی کریں گے جو عمران خان چاہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب پتا چل جائے گا کہ بانی پی ٹی آئی اس سیٹیلمینٹ کی توسیع کرتے ہیں یا نہیں اگر توسیع نہیں کریں گے تو بانی کا جو فیصلہ ہوگا اس پر عمل ضروری ہوگا۔ سینیٹ کی جنرل چار نشستوں کیلئے ظہیر عباس ایڈووکیٹ گزشتہ ہفتے بانی سے نام لے کر آئے تھے۔ میں نہیں سمجھتا کہ انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے، ہماری پارٹی میں کوئی فرد واحد فیصلہ نہیں کرتا، علی امین گنڈاپور تک بات پہنچائی گئی لیکن کیا دباؤ تھا اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *