Tuesday, July 22, 2025
پاکستانتازہ ترین

ڈیگاری میں مرد اور عورت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹمارٹم رپورٹ جاری

کوئٹہ: بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کیے گئے مرد اور خاتون کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ خاتون کو سات مرد کو نو گولیاں ماری گئیں ۔ کوئٹہ کے مضافاتی علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کوغیرت کے نام پر قتل کرنے کا سفاک واقعہ چار جون کو پیش آیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد دونوں کی قبر کشائی کی گئی اور لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں جس کے بعد پوسٹ مارٹم کا عمل شروع ہوا۔ بانو بی بی کے سر اور جسم پر گولیاں ماری گئیں جبکہ احسان اللہ سمالائی کے سر اور سینے میں نو گولیاں ماری گئیں ۔ دونوں کی موقع پر ہی موت ہوئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے چھاپوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے اور دوہرے قتل میں جرگے کےسربراہ سمیت تیرہ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *