Tuesday, July 22, 2025
تازہ ترینخاص خبریں

حکومت،اپوزیشن فارمولا کامیاب، خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی سینیٹ کی 6 سیٹوں پر کامیاب ، اپوزیشن کی پانچ سیٹیں

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب  میں پی ٹی آئی نے چھ جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے پانچ نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی ۔ خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پرووٹ ڈالے گئے اور اسمبلی کے تمام 145 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔ 7 جنرل نشستوں میں سے 4 نشستوں پر پی ٹی آئی  جیتی ۔ اس طرح مرادسعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نورالحق قادری کامیاب ٹھہرے ۔ اپوزیشن جماعتیں 3 جنرل نشستوں پرکامیاب ہوئیں، ن لیگ کے نیاز احمد، پیپلزپارٹی کے طلحہ محمود اور جےیوآئی کے عطاء الحق جنرل سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوئے ۔

پی ٹی آئی کے امیدوار مراد سعید جنرل نشست پرجیتے ۔ انہیں 26 ووٹ ملے، فیصل جاوید کو 22  اور  نورالحق قادری کو 21 ووٹ ملے۔اسی طرح مرزا آفریدی کو بھی اکیس ہی ووٹ ملے ۔ خواتین کی 2 نشستوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور دوسری پر پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد کامیاب ہوئیں۔ ٹیکنوکریٹس کی نشستوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور دوسری پر جےیو آئی کے دلاورخان جیت گئے۔ پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار خرم ذیشان کو کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے درمیان 6 اور 5 کا فارمولہ طے پایا تھا اور اسی تناسب سے دونوں نے نشستیں جیتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *