ہنگو آپریشن میں 9دہشت گرد ہلاک ، تین اہلکار زخمی
ہنگو: ہنگو میں زرگری میں فورسز نے بڑا آپریشن کیا جس کے دوران 9 دہشت گردوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ آپریشن میں تین پولیس اہلکار اور افسران زخمی ہوئے ۔ نواحی علاقے زرگری شناواری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرپولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کیا ۔ اس مشترکہ کارروائی میں دہشت گردوں اور اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تاہم، فائرنگ کے تبادلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو، خالد خان، ایس ایچ او دوآبہ، اور سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر زخمی ہو گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے زخمی ہونے والے افسران سے بات کی اور ان کی خیریت دریافت کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ڈی پی او محمد خالد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی
