سمارٹ فونز کو زلزلے کی پیشگوئی میں مدد فراہم کرنے کی تحقیق میں اہم پیش رفت
نیویارک : سائنس دانوں نے ایک ایسا جدید سسٹم تیار کیا ہے جو اسمارٹ فونز کو زلزلے کی پیشگوئی کرنے والا آلہ بنانے میں مدد دے سکتا ہے ۔ یہ سسٹم لوگوں کو بروقت بڑے زلزلے سے خبردار کرنے کا ایک کارگر طریقہ ہو سکتا ہے۔ گوگل اور یو ایس جیولوجیکل سروے کے سائنسدانوں کی جانب سے بنایا گیا یہ سسٹم لاکھوں فونز سے حاصل ہونے والا ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے تاکہ کسی زلزلے کے جھٹکوں کے ابتدائی سگنلز کی نشان دہی کی جا سکے۔ جب بڑی تعداد میں ڈیوائسز زمین کی ایک جیسی حرکت کا اندراج کریں گی تو سسٹم اس کی نشاندہی کر کے ایک سنگل یا الرٹ جاری کرےگا۔ جرنل سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ اس نیٹ ورک نے ایک ماہ میں 300 سے زائد زلزلوں کی نشان دہی کی ہے ۔ جن علاقوں میں الرٹ بھیجے گئے، وہاں کے 85 فی صد افراد جنہوں نے بعد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، کا کہنا تھا کہ انہیں الرٹ جاری ہوا تھا۔ ان میں 36 فی صد کو زلزلے سے قبل، 28 کو ان جھٹکوں کے دوران اور 23 فی صد کو بعد میں انتباہ موصول ہوا۔