کھیل

پاکستان اور بنگلہ دیشی کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

کراچی : پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہو گئی ۔  ڈھاکا میں ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔ ٹی20 سیریز کا آغاز اتوار 20 جولائی سے ہوگا جس میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا اور بنگلہ دیش کی قیادت لٹن داس کریں گے۔ پہلا میچ ڈھاکہ میں شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) شروع ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کے روز شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی ۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تینوں ٹی20 میچز بالترتیب 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *