شاہ رخ خان کو فلم “کنگ” کی شوٹنگ کے دوران حادثہ ، علاج کے لئے امریکا منتقل
ممبئی : بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، انہیں علاج کے لئے امریکا منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا جب ایک ایکشن سین کے دوران شاہ رخ خان کی کمر پرشدید چوٹ آئی۔ اگرچہ چوٹ کی نوعیت زیادہ نہیں بتائی گئی مگر ڈاکٹروں نے شاہ رخ خان کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ فلم میں ایکشن سین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے یہ ایکشن سین خود کرانے کا فیصلہ لیا تھا۔ اسی دوران ان کو حادثہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ2017 میں ’زیرو‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی ان کے گردن میں چوٹ آئی تھی جس کے بعد انہیں امریکا میں علاج کروانا پڑا تھا۔ حالیہ حادثے کے بعد شاہ رخ خان کے صحتیاب ہونے تک شوٹنگ روک دی گئی ہے ۔
