پاکستان

کراچی ڈیفنس چوری مقدمے میں گرفتار گھریلو ملازمہ عمران خان سے ایوارڈ یافتہ نکلی

کراچی:کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں چوری کے مقدمے میں گرفتار گھریلو ملازمہ مہرین کے حوالے سے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ گرفتار ملزمہ ماضی میں اسلام آباد کی جیل میں قید رہی اور اسے جیل میں سلائی کا کام کرنے پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ تفتیشی حکام کے مطابق مہرین کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ لاہور میں بھی متعدد مقدمات میں مطلوب رہی ہے ۔ دسمبر 2024 میں شہری شوکت محمود نے ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ گھریلو ملازمہ مہرین نے چائے میں نشہ آور دوا ملا کرگھرلوٹ لیا۔ مہرین گھر سےسونے کے زیورات ، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑی ۔اسے گرفتار کیا گیاتوانکشاف ہوامہرین پہلے بھی ایک چورے کے مقدمے میں گرفتار ہو چکی ہے۔  

تفتیشی افسر کے مطابق مہرین فیروز آباد تھانے میں تین چوریوں کے مقدمات میں پہلے سے گرفتار ہے، جبکہ کلفٹن اور گذری کے علاقوں میں بھی وہ گھروں کا صفایا کر چکی ہے جہاں کروڑوں روپے مالیت کے نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملزمہ نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اسلام آباد جیل میں قید کے دوران اسے سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جو اسے جیل میں سلائی اور ہنر مندی کے کاموں میں مہارت پر ملا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *