تازہ ترینخاص خبریں

خاتون کوسرعام برہنہ کرنے والوں کوپناہ دینےپرسزائےموت ختم کرنےکابل منظور

اسلام آباد: سینیٹ نےخاتون کواغوا یا سرعام برہنہ کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کا بل منظورکرلیا ہے ۔ سینیٹ نے فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل کثرت رائے سےمنظورکرلیاہے۔ سینیٹ سےپاس بل کےمطابق خاتون پر مجرمانہ حملہ کرنے یا اسے سرعام برہنہ کرنے پرملزم کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جا سکے گا، جرم ناقابل ضمانت  ہوگا ۔ مجرم کو عمر قید ، جائیداد کی ضبطی اور جرمانے کی سزا بھی ہو سکے گی ۔ سینیٹرعلی ظفر نے اس حوالے سے کہا کہ عورت کے کپڑے اتارنے پر سزائے موت برقرار رہنا چاہیے جب کہ سینیٹر ثمینہ ممتاز نے کہا کہ ہم عورت کو کمزور بنا رہے، یہ سزا باہر کے لوگوں کو خوش کرنے کیلئے کم ہو رہی ہے ۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تاررڑ نے اس موقع پر کہا کہ یہ کیسے سوچ لیا کہ سزا کی سنگینی جرم کو روکتی ہے، موت کی سزا دینے سے جرائم کم نہیں ہوں گے۔ ہمارے پاس 100 جرائم میں سزائے موت ہے لیکن جرم کی شرح بڑھ رہی ہے ۔ اگر ہم یورپ کی بات کریں تو وہاں سزائے موت نہیں اور وہاں کم ہورہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی کے جھگڑوں پر مقدمہ بنا لیتے ہیں کہ عورت کے کپڑے اتارتے ہیں تاکہ اگلے کو سزا موت ہوجائے، شریعت کے مطابق 4 جرم کے علاوہ کسی جرم پر سزائے موت نہیں ہونی چاہیے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *