تازہ ترینخاص خبریں

پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں میں 33 افراد جاں بحق

لاہور، راولپنڈی ، سیالکوٹ، : ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک مختلف حادثات میں 33افراد جاں بحق ہوچکےہیں جبکہ 170شہری زخمی ہوئےہیں ۔ پنجاب میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ راولپنڈی، چکوال اور گرد و نواح میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں مون سون کا سسٹم موجود  ہے جب کہ لاہور شہر میں اج بھی کہیں ہلکی ہو کہیں تیز بارش ہوئی ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 103 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 33افراد زندگی کی بازی ہارے ۔ لاہور میں 15، فیصل آباد 9، ساہیوال 5، پاکپتن 3 اور اوکاڑہ میں 9 اموات رپورٹ کی گئیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ صوبے بھر کےندی نالوں میں بھی طغیانی کا بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *