پاکستانخاص خبریں

برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں

اسلام آباد : برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں جس کی تصدیق برطانوی ہائی کمشنر نے کردی ہے ۔ جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو برطانیہ کی ایئر سیفٹی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ اب تمام پاکستانی فضائی کمپنیاں برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پاکستان میں فضائی تحفظ کے نظام میں بہتری کے بعد پاکستانی فضائی کمپنیوں پر عائد پابندیاں ختم کی ہیں جو انتہائی اہم ہیں ۔

فضائی کمپنی کو برطانیہ میں پروازوں کے آغاز سے قبل برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے الگ اجازت نامے حاصل کرنا ہوں گے۔ جین میریٹ نے مزید کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے ماہرین مطمئن ہیں اورہوا بازی کی صنعت کی بہتری کے لئے یہ اقدامات سامنے آئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *