تازہ ترینخاص خبریں

حکومت نے عوام پر پٹرول بم پھینک دیا، قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرکے عوام کو پریشان کر دیا۔ خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی تجویز پر اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 266 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے 37 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ اس طرح نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے مقرر ہوئی ہے ۔ ڈی ریگولیٹڈ مارکیٹ میں مٹی کا تیل تین روپے 10 پیسے سستا ہوا ہے  اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک روپے 85 پیسے کم ہوئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *