تازہ ترین

اداکارہ حمیرا اصغر کے تین موبائل فون ڈی کوڈ ہونے کے بعد تفتیش میں ہلچل

کراچی : ڈیفنس فیز چھ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس نے حمیرا اصغر کے زیر استعمال موبائل فون اور لیپ ٹاپ کھول لئے ہیں جس سے اہم معلومات ملی ہیں۔ پولیس کو کمرے میں موجود ایک ڈائری پر سارے پاسورڈ لکھے ہوئے ملے جس کی مدد سے حمیرا کا ایک موبائل فون کھول لیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کا لیپ ٹاپ بھی ڈی کوڈ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے حمیرا کے تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ تک رسائی کے بعد کوئی بیان نہیں جاری کیا تاہم کہا جارہا ہے کہ اہم معلومات مل گئی ہیں ۔ چند افراد حمیرا سے مسلسل رابطے میں تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *