سعودی شہر نجران میں فحاشی کا اڈہ چلانے پر 7غیر ملکی گرفتار
ریاض : سعودی عرب کی پولیس نے نجران میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں چھاپا مار کر جسم فروشی میں ملوث غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ سعودی حکام نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے اورکہا ہے کہ 5 مرد اور 7 خواتین کوگرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ سب غیر ملکی تھی اور یہاں رہائش پذیر تھے ۔ گرفتار نجران ریجن پولیس نے کی ہیں۔ تمام ملزموں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ انہیں پبلک پراسکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں جسم فروشی، انسانی اسمگلنگ، اور دیگر غیر اخلاقی جرائم کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے جس میں سزائے موت بھی شامل رہی ہے ۔
