تازہ ترینخاص خبریں

عمران خان کا پارٹی اختلافات پر علیمہ خان کے ذریعے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سخت پیغام

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں اختلافات کا نوٹس لیتے ہوئے علمیہ خان کے ذریعے سخت بیان جاری کیا ہے ۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ان سے سے جیل میں ملاقات کیا جہاں واپسی پر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ لاہور اجلاس کو لے کر پارٹی میں اختلاف جان بوجھ کر پیدا کئے جارہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ پارٹی قیادت جیل میں بیٹھی ہے اور آپ لوگ ذاتی اختلافات ختم کریں اور سارا فوکس تحریک پر رکھیں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے آج دو پیغامات دئیے ہیں اور کہا ہے ان کے ساتھ اور بشری بی بی کے ساتھ ظلم ہورہا ہے ۔ ٹی وی اور اخبارات بند کئے گئے ہیں ۔  سپرنٹںڈنٹ جیل اور کرنل صاحب نے انسانی حقوق ختم کئے ہیں ، صرف ایک شخص کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا جارہا  ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ  جو اختلاف پیدا کرے گا پارٹی میں اس کو میں خود دیکھ لوں گا، ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں۔ اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی کی واضح ہدایات ہیں کہ ہمیں لاہور اجلاس سے متعلق میڈیا پر مزید بات کرنی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *