Tuesday, July 22, 2025
شوبز

جنوبی کوریا کی 31سالہ معروف اداکارہ کی اچانک موت

سیئول : جنوبی کوریا کی 31 سالہ معروف اداکارہ کانگ سیوہا کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہارگئی۔ کورین میڈیا کے مطابق اداکارہ کےانتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کردی ہے۔ قریبی عزیزنے اداکارہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دی ۔ اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ معدے کے کینسر میں مبتلا تھیں اور یہی بیماری ان کی موت کا سبب بنی ۔ اداکارہ کانگ سیوہا کی آخری رسومات 16 جولائی کو ادا کی جائیں گی اور انہیں ہامان گیئونگنام صوبے میں ان کے خاندانی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اداکارہ کے انتقال پرمداحوں اورشوبزانڈسٹری نےگہرےدکھ کااظہارکیاہے۔ اداکارہ نے فنی سفر کا آغاز 2012 میں میوزک ویڈیو ‘ گیٹنگ فاردراوے سے کیا تھا۔  فرسٹ لو اگین سمیت دیگر مشہور کورین ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہردکھائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *