Tuesday, July 22, 2025
پاکستانخاص خبریں

ایف سی کو ملک گیر وفاقی فورس میں تبدیل کرنے کا آرڈیننس جاری

اسلام آباد : صدر مملکت نے  فرنٹیئرکانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق  ایف سی  ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025 جاری کر دیا۔آرڈیننس کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری کہلائے گی۔ ایف سی ایکٹ 1915 میں ترامیم منظوری کے بعد آرڈیننس جاری ہواہے ۔ اس طرح ایف سی چاروں صوبوں، اسلام آباد میں کام کرنے کا اختیار رکھے گی۔آرڈیننس  کے متن کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کوآزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان میں بھی کام کرنے کا اختیار حاصل ہو گا، فیڈرل کانسٹیبلری کا آئی جی  وفاقی حکومت تعینات کرے گی۔ اس  قواعد بنائے جائیں گے اور ہر ڈویژن میں ایک ونگ کمانڈر تعینات کیا جائے گا، ڈویژنل ونگ کمانڈر کا رینک ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے برابر ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *