بھارت نے مہم جوئی کی تو سوچ سے بڑھ کر سخت جواب دینگے ، فیلڈ مارشل
اسلام آباد : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے منہ توڑ، شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادکادورہ کیا، اور”نیشنل سکیورٹی اینڈ وارکورس” کرنے والےمسلح افواج کےفارغ التحصیل افسران سے خطاب کیا۔ دوران خطاب انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ، روایتی اورغیر روایتی خطرات سےمؤثرانداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھنےوالی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کاکرداراہم ہے۔ فیلڈ مارشل نےکہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنےمقررکردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، بھارت کی جانب سےآپریشن سندور میں ناکامی کی غیرمنطقی توجیہات پیش کرن دراصل بھارت کی آپریشنل تیاری اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی کمی کو ثابت کرتاہے۔
