تازہ ترینعالمی خبریں

فرانسیسی ایجنسی کے چین پر رافیل کے حوالے سے الزامات ، چین کی تردید

پیرس : پاکستان نے جس طرح بھارت کو دھول چٹائی یہ دنیا بھرکے لئے آج بھی بڑی خبر ہے ۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کا ردعمل مثالی ٹھہرا۔ رافیل طیارے راکھ کا ڈھیر بنائے گئے تو فرانسیسی کمپنی کو شدید دھچکا پہنچا۔ دیکھتےہی دیکھتے دنوں میں کمپنی کے شیئرز گر گئے اور پاکستان کی طاقت سب کو نظر آنے لگی ۔ ان حالات میں فرانسیسی کمپنی نے وضاحتیں پیش کرنا شروع کر دیں اوربھارتی چالوں سے متاثر ہوتے ہوئے ملبہ چین پر ڈالنے کی کوشش شروع کر دی ۔ فرانس کی فوج اور انٹیلیجینس ایجنسی نے مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے دوران رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد فرانسیسی ساختہ طیاروں کی گرتی ہوئی مانگ پر ردعمل دیتے ہوئے چین پر تازہ الزامات عائد کئے ہیں جبکہ چین نے تمام الزامات کو بے بنیاد قراردے کر مسترد کردیا ہے۔

خبررساں ادارے فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی انٹیلیجینس ادارے کی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ چین کے سفارت خانوں میں دفاعی اتاشی کی سربراہی میں رافیل کی فروخت میں کمی لانے اور خصوصاً انڈونیشیا سمیت ان ممالک کو اپنے مؤقف سے قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو فرانسیسی طیارے خریدنے کا معاہدہ کرچکے ہیں، وہ یہ طیارے مزید نہ خریدے اور چینی طیارے خریدنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب بیجنگ میں نیشنل ڈیفنس کی وزارت نے بیان میں کہا کہ مذکورہ دعوے مکمل طور پر بے بنیاد افواہیں اور الزامات ہیں کیونکہ چین دفاعی برآمدات میں ایک ذمہ دارانہ رویہ رکھتا ہے اور علاقائی اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *