Saturday, July 12, 2025
پاکستانتازہ ترین

 افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش، 30 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد واصل جہنم کردیئے گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب فتنہ الخوارج کی بڑی نقل و حرکت کی کوشش ہوئی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق تمام 30 دہشت گردوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *