آنجہانی شیفالی کتنی دولت چھوڑ کر زندگی کی بازی ہاریں ؟
ممبئی : بالی ووڈ کی کانٹا لگا گانے سے شہرت پانے والی اداکارہ شیفالی کی موت کے بعد بھارتی میڈیا ان کی دولت کے بارے میں رپورٹس دینا شروع ہو گیا ہے ۔ جہاں ان کے پرستار غم میں ہیں وہیں بھارتی میڈیا ان کی دولت کے اندازے لگا رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی مخصوص پراجیکٹس پر ہی کام کرتی تھیں وہ فلموں کے بجائے کمرشلز اور مخصوص پروموشنل کام کرتی تھیں جس سے ان کی آمدن میں اچھا خاصا اضافہ ہو گیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شیفالی کی اس وقت دولت کا حجم 10 لاکھ ڈالر تھا۔ شیفالی مختلف شوز میں شرکت کرتی تھیں اور اس شرکت سے وہ 10 لاکھ سے 25 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتی تھیں اور یہ رقم صرف 35 سے 45 منٹ کی اداکاری یا اسکرین میں آنے کی مد میں حاصل کرتی تھیں۔ اس طرح وہ ماہانہ دس لاکھ ڈالر آسانی سے کما لیتی تھیں ۔ ان کی متعدد جائیدادیں تھیں جن میں لگژری فارم ہاؤس بھی شامل ہے ۔