غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ، پانچ ہفتوں میں 600شہید
غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے ۔ صرف پانچ ہفتوں میں 600 فلسطینی شہید ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں ۔ الجزیرہ کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 250 افراد ان حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔یہ امدادی مراکز وہی ہیں جنہیں امریکا اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے، اور اقوامِ متحدہ انہیں ’موت کا پھندا‘ قرار دے چکی ہے۔ یو این آر ڈبلیو اے کے نمائندے سیم روز کے مطابق، غزہ کے محصور علاقوں میں خوراک کی تلاش میں نکلنے والے بےبس شہریوں کی جان کو خطرہ ہے ۔ یہ لوگ بھوک سے بے حال ہیں اور اپنے بچوں کے لئے امداد اور خوراک جمع کرنا چاہتے ہیں ۔