Saturday, July 12, 2025
تازہ ترین

کیاخیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرائی جارہی ہے؟

پشاور:خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی بحث طول پکڑ رہی ہے۔ ملکی سیاسی حلقوں میں  یہ سوال اٹھایا جارہاہے کہ کیا  صوبائی حکومت خطرے میں ہے ؟ اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی نے چیلنج بھی دے دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی میں ہمت ہے تو حکومت گرا کر دکھائے ۔ ادھر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف  کی حکومت کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں  نہ ہی مولانا فضل الرحمان سے حکومت گرانے کی مشاورت کی گئی ہے ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے متعدد بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی، مگر انہوں نے مسلسل انکار کیا۔ پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے سہارے زندہ رہی ہے اب وہ پھر سے یہی سہارا چاہتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *