Saturday, July 12, 2025
خاص خبریں

ایران  اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے، محسن نقوی

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران  اسرائیل سیز فائر اور ایران کی نظر آنے والی کامیابی کے پیچھے بھی وردی ہے۔علمائے کرام کے ساتھ محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قیام امن میں علماء کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں، اپنا مسلک چھوڑو نہ، اور کسی کا مسلک چھیڑو نہ،  کی تھیم رکھنی چاہئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران غیبی مدد آئی، دونوں ملکوں میں کشیدگی میں نہیں چاہتے، اس کوشش تھی کہ  کوئی بھارتی شہری مارا جائے، پاکستان نے میزائل فائر کیے، کچھ نمبر آگے پیچھے ہوگئے، ڈر تھا کہ شہری آبادی کو نقصان  نہ ہو لیکن پاکستانی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپو میں لگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *