پاکستان

دریائے سوات واقعے کے بعد دریا کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

سوات:دریائےسوات واقعےکےبعدتجاوزات کےخلاف ضلعی انتظامیہ سوات کاآپریشن جاری ہے۔ دریائےسوات واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف اب تک آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں جن میں دکانیں، ہوٹل اور پارک شامل ہیں۔ 15.7 کنال اراضی واگزار کرکے 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ہے اور  تجاوزات قائم کرنے پر 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *