بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کے ساتھ موت سے قبل کیا ہوا ؟
ممبئی : بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ شیفالی کی دوست پوجا گھائی نے اداکارہ کی موت سے قبل واقعہ میڈیا کو بتایاہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت خراب ہے جس پر وہ فوری طور پر واپس آئے۔ پراگ نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھیں تاہم ان کی سانسیں چل رہی تھیں ۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں بتایا گیاکہ ہسپتال آنےسےپہلے ہی وہ مردہ تھیں ۔
شیفالی کی دوست پوجا گھائی کےمطابق جب انہیں آخری رسومات کیلئےگھرلایا گیا توان کا گھرسجاہواتھا کیونکہ اس سے روز قبل ان کےگھرپوجا تھی۔ شیفالی نےدن میں وٹامن سی آئی وی انجیکشن بھی لگوایا تھا اور رات کا کھانا کھانے کے بعد ان کی طبعیت بگڑی۔ماضی کے مقبول گانے کانٹا لگا سے مشہور ہونے والی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا 2 دن قبل اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی تھیں ان کی اچانک موت نے ایجنگ پروسیجرکی ادویات کے حوالے سے بحث چھیڑ دی ہے ۔