جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو پھر سرپرائز دے دیا
کراچی : جنت مرزا اور ان کی بہن کی بغیر فلٹر کے ویڈیو نے پرستاروں کو حیران کر دیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنت مرزا اور ان کی بہن ٹک ٹاک بنا رہی ہیں مگر انہوں نے فلٹر آن نہیں کیا۔ یہی نہیں انہوں نے میک اپ بھی زیادہ نہیں کیا جس سے ان کا حقیقی چہرہ واضح ہو رہا ہے ۔ ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ ان کے پرستاروں نے انہیں بغیر میک اپ اور فلٹر بھی بے حد پسند کیا ہے ۔