بھارتی پنجاب کی فلم سردار جی تھری نے پاکستان میں دھوم مچا دی
لاہور : پاکستانی سینماؤں میں کھڑکی توڑ رش دیکھنےمیں آرہا ہے اس کی وجہ بھارتی فلم سردار جی تھری ہے جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی کام کیا ہے۔لاہورکے سینماؤں میں رش دیکھنے میں آرہاہے لوگوں کی بڑی تعداد اس فلم کو پسند کر رہی ہے ۔ ایٹی نائن نیوز نے اس حوالے سے سینما گھروں میں عوامی سروے کیا جس میں شہریوں نے بتایا کہ یہ ایک متوازن اور بہترین فلم ہے ۔ فلم میں ہانیہ عامر کی اداکاری مرکز نگاہ ہے ۔ دلجیت نے اس فلم کو چار چاند لگا دیے ہیں ۔