Saturday, July 12, 2025
عالمی خبریں

خامنہ ای کو ذلت آمیز موت سےبچایا مگر انہوں نے شکریہ بھی ادا نہیں کیا، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انھوں نے اسرائیل کو ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملے سے روکے رکھا۔خامنہ ای کو ذلت آمیزموت سے بچایا مگر انہوں نے شکریہ بھی ادا نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر لکھا کہ خامنہ ای کا اسرائیل سے جنگ میں ایران کی فتح کا دعویٰ جھوٹ اور احمقانہ ہے۔ایران جنگ ہار چکا تھا، جھوٹ بولنا ایک ایسے شخص کے شایان شان نہیں جن کی شناخت ایک مذہبی پیشوا کی ہے۔ خود خامنہ ای بھی جانتے ہیں، فتح کا دعویٰ کرنا حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ حقیقت میں ایران تباہ ہوچکا۔  ایران کے 3 خطرناک جوہری مراکز مکمل طور پر نیست و نابود کر دیے گئے اور میں نے ہی خامنہ ای کی زندگی بچائی۔ مجھے معلوم تھا خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں لیکن میں نے امریکا اور اسرائیل کو ان کو قتل کرنے سے روکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *