شہید ایرانی فوجی افسران ، سائنسدانوں کی نماز جنازہ کا تاریخی اجتماع
تہران : اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 60 کے قریب اعلیٰ فوجی کمانڈر، بیلسٹک میزائل پروگرام کے سربراہ، جوہری سائنسدانوں، خواتین اور بچوں کی نمازجنازہ ادا کی گئی ہے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے ۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے “آئی آر آئی بی” کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں شہری انقلاب اسکوائر پہنچے اور ایرانی پرچم میں لپٹے شہدا کے تابوتوں کو چومتے رہے ۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں ایرانی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے ۔ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان بھی پہنچے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔