سوات کے بعد آدینہ خوڑ کے مقام پر بھی سیاح دریا میں پھنس گئے
مینگورہ : سوات بائی پاس کے بعد اس طرح کا ایک اور واقعہ بھی پیش آیا ہے ۔ آدینہ خوڑ کے مقام پر شدید بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال کے نتیجے میں 4 افراد پھنس گئے، ان افراد میں عمر، یحییٰ، ابوبکر اور 60 سالہ خاتون شامل ہیں۔ اس مرتبہ انتظامیہ نے پھرتی دکھائی اور فوری طورپررسپانس کیا۔ ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ڈیزازسٹرٹیم موقع پرپہنچی اورتمام پھنسے ہوئے افراد کو خوڑ سے نکال کرمحفوظ مقام پرمنتقل کر دیا۔ادھر صوابی کے مختلف مقامات پر بھی ریسکیو ٹیمیں مصروف ہیں اوردریا کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
