تازہ ترینخاص خبریں

پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ۔ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور قانونی کامیابی ہے۔پاکستان آبی وسائل کے تحفظ اور بہتر انتظام پر کام کر رہا ہے پاکستان سندھ طاس معاہدے کی روح کے مطابق اپنے آبی حقوق کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنائے گا اور کسی بھی یکطرفہ اقدام کو تسلیم نہیں کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *