Saturday, July 12, 2025
آس پاس

ویلفیئر اتاشی کے اعزاز میں ناروے کے پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی تقریب

اوسلو:سفارتخانہ پاکستان ناروے کے ویلفیئر اتاشی آصف حمید کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد آصف حمید کی تین سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا، جنہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو نہایت پیشہ ورانہ، ذمہ دارانہ اور مخلصانہ انداز میں اجاگر کیا اور ان کے حل کے لیے قابل قدر اقدامات کیے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے جناب آصف حمید جیسے مخلص افسر کی موجودگی میں سفارت خانے اور کمیونٹی کے درمیان جو رشتہ قائم ہوا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ آصف حمید کی خدمات نے سفارت خانے کو پاکستانی کمیونٹی میں ایک معتبر مقام دلایا۔ ان کی انتھک محنت اور کمیونٹی سے رابطہ سازی کی حکمت عملیوں نے نہ صرف عوام کا اعتماد حاصل کیا بلکہ کمیونٹی کو ایک متحرک قوت بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ویلفیئر اتاشی آصف حمید نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ میں نے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور خلوص سے نبھائیں۔ اس دوران مجھے پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور محبت اور اعتماد حاصل رہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *