Saturday, July 12, 2025
آس پاسپاکستان

دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے ڈوبنے والے آٹھ افراد کی نماز جنازہ

 ڈسکہ :  دریائے سوات میں ڈوبنے والوں کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی ۔ ڈسکہ کی مختلف جناز گاہوں میں بدقسمت خاندان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے موقع ہر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے رہائشی بدقسمت خاندان کے آٹھ افراد کی میتیں ڈسکہ پہنچیں تو ہر طرف کہرام مچ گیا ۔ڈوبنے والی 41 سالہ روبینہ کوثر اور اس کی دو بیٹیوں شرمین اور نرمین کی نماز جنازہ دارلعلوم مدنیہ میں ادا کی گئی جبکہ 3 بہنوں عجوہ میرب اور مشال کی نماز جنازہ نور مسجد کالج روڈ پر ادا کی گئی ۔  اسی حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو بہن بھائیوں ایان اور آئمہ کی نماز جنازہ سمبڑیال روڈ پر واقع عید گاہ میں ادا کر کے میتوں کی تدفین کر دی گئی ۔  اس موقع پر جاں بحق افراد کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *