سعودی کرکٹ لیگ آنے سے پہلے ہی خطرے میں پڑ گئی
لندن : بھارتی کرکٹ بورڈ اورانگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے سعودی عرب کی ٹی20 لیگ کو شروع ہونے سے قبل ہی بڑی گیم کھیل دی ۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اپنی ٹی20 لیگ کیلئے 400 ملین امریکی ڈالر مختص کئے تھے مگر بھارتی اور انگلش کرکٹ بورڈ نے سعودی لیگ کی حمایت سے کنارہ کشی کرلی ہے ۔ دونوں بورڈز نئی لیگ کی مخالفت کرنے پر متحد ہوگئے اور اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو اس سعودی لیگ کے لئے این او سی جاری نہیں کریں گے ۔ ادھر کرکٹ آسٹریلیا لیگ میں سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں تھا۔مجوزہ کرکٹ لیگ میں 8 ٹیمیں ہوں گی اور اس کو ٹینس کے ماڈل اور گرینڈ سلیمز کے طرز پر رکھنے کی تجویزہے ۔ حصہ لینے والی ٹیمیں سال بھر چار مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گے اور اسی طرح ٹیموں کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔