تازہ ترین

بھارت کوایک اورسفارتی محاذ پرمنہ کی کھانا پڑ گئی،شنگھائی تعاون تنظیم نے بھی آئینہ دکھا دیا

شنگھائی : بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے  ایس سی او کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر تلملا گئے۔بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ خفا ہو گئے ۔ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایس سی او کانفرنس کے مشترکا اعلامیے پردستخط سے انکار کردیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعےکا ذکر نہیں کیا گیا جس پر وزیردفاع راج ناتھ برا مان گئے اور دستخط سے انکار کیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانےکا الزام بھی لگایا گیا ہے۔  اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھا جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگا دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *