سیالکوٹ، وبال جان بننے والا جنگلی بندر آخرکار پکڑا گیا
سیالکوٹ : نواحی علاقے میں شیطان بندر آخر کار قابو میں آگیا۔ علاقہ مکینوں نےاپنی مدد آپ ہی کے تحت جنگلی جانور کو قابوکر لیا۔ سیالکوٹ کے نواحی علاقے بھٹے کلاں کے علاقے میں کئی دنوں سے خوف وہراس پھیلانے والا جنگلی بندر بل آخر علاقہ مکینوں کی کوششوں سے قابو میں آ ہی گیا یہ جنگلی بندر بھٹے کلاں کے علاقے میں اچانک داخل ہوا اور شہریوں کو سخت پریشان کرتا رہا۔ جنگلی بندر کی شرارتوں اور حملوں سے لوگ سخت خوف زدہ تھے
