آس پاس

پنجاب کے مختلف شہروں میں پری مون سون نے دستک دے دی

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز بارش ہوئی تو کہیں رم جھم چلتی رہی ۔ بوندا باندی کے بعد بعض علاقوں میں حبس بھی بڑھ گیا۔ بارشوں کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ۔ الہ آباد میں دو بچیاں جبکہ بہاولنگر میں چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پری مون سون آگیا۔ مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ۔  جھل تھل ایک ہوگیا۔ کچھ دیر کے لئے موسم سہانا ہوا مگر حبس نے جان نہ چھوڑی ۔بارش کے باعث شہر کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے  جس سے شہر کا بڑا حصہ گھنٹوں بجلی سے محروم رہا۔

ادھر منچن آباد میں بھی  بارش ہوئی ۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ہرطرف جل تھل ایک ہو گیا۔ گلیاں ، بازار پانی سے بھر گئے ۔ الہ آباد کے قریب تلونڈی کوٹ پیراں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ۔ جس سے دو بچیاں ملبے تلے دب کر زندگی کی بازی ہار گئیں ۔بہاولنگر کے علاقے بولے والی کاٹ جالوالہ روڈ پر بارش کے باعث کمرے کی چھت گر گئی جس سے چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ چیچہ وطنی ، شہر اور گردونواح کے علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ اسی طرح پھولنگر میں بھی بارش ہوئی  جس سے گرمی کا زور کچھ وقت کے لئے ٹوٹ گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *